پی ایس ایل، پشاور زلمی کو شکست، لاہور قلندرز کی فائنل میں رسائی
تاریخی فتح کے بعد دفاعی پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

لا ہور(سپورٹس رپورٹر، آن لا ئن )پاکستان سپرلیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں دفاعی چمپیئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ایلیمینیٹر میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔
لاہور قلندرز نے مقررہ ہدف 19 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، مرزا طاہر بیگ 54 سکور بنا کر نمایاں رہے، فخر زمان 6، احسن حفیظ 15، عبداللہ شفیق 10، سیم بیلنگز28، سکندر رضا 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیوڈ ویزے 9 اور شاہین شاہ آفریدی 4 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔وسیم بلنگزنے 28 اور سکندر رضا نے 23 رنز اسکورکیے۔ وسیم بلنگزنے28اورسکندررضانے23رنزاسکورکیے، پشاور زلمی کی جانب سے عظمت اللہ عمر زئی نے دو وکٹیں حاصل کیں، وہاب ریاض، سلمان ارشاد اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کیں۔
اس سے قبل ، کپتان شاہین شاہ آفریدی ایک وکٹ حاصل کرپائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث 85 اور بابر اعظم 42 رنز بنا کر نمایاں رہے، صائم ایوب 9، بھانوکا راجا 25 ، عامر جمال 1 رنز بناسکے جبکہ ٹام کوہلر بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہوگئے،لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان اورزمان خان نے 2،2 جبکہ شاہین آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تاریخی فتح کے بعد دفاعی پاکستان سپر لیگ 8 کا فائنل کل ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ پی ایس ایل 7 میں بھی یہ دونوں ٹیمیں ہی فائنل میں ٹکرائیں تھی جہاں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو42 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔
عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں پیشی ‘ دفعہ 144 نافذ