کھیل

پی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں راشد خان اور زمان خان نے کیا کردار ادا کیا؟

راشد خان کے اس سپیل نے زمان خان اور شاہین آفریدی کو وہ مطلوبہ رن ریٹ فراہم کیا جہاں سے ڈیتھ اوورز کے لیے دونوں پیسرز کا کام سہل ہو

لاہور(کھوج نیوز)پی ایس ایل ٹرافی جیتنے میں راشد خان اور زمان خان نے کیا کردار ادا کیا،حقیقت سامنے آگئی ،رپورٹ کے مطابق ملتان سلطانز نے جس بے خوفی سے ٹرافی کے تعاقب کا آغاز کیا تھا، وہ ہرگز قلندرز کی رسائی میں نہ آ پاتی اگر روسو اسی جذبے سے چار اوورز مزید اس پچ پہ گزار جاتے۔ وہاں راشد خان کے اس سپیل نے زمان خان اور شاہین آفریدی کو وہ مطلوبہ رن ریٹ فراہم کیا جہاں سے ڈیتھ اوورز کے لیے دونوں پیسرز کا کام سہل ہوا۔

پی ایس ایل 8 کی انفرادیت رہی ہے کہ پہلی بار بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں فارن کی بجائے لوکل پلیئرز فیصلہ کن مراحل پہ کلیدی کردار نبھاتے آئے ہیں۔ مگر ٹورنامنٹ کے اختتامی نوٹ پہ ایک ایسے فتح گر کی مسکراہٹ ہے جسے اگر لوکل نہ کہا جائے تو فارن کہے بھی بات بنتی نہیں۔راشد خان عموما وکٹ لینے کے بعد ہنستے مسکراتے نظر آیا کرتے ہیں مگر روسو کو آٹ کرنے کے بعد ان کا جوش دیدنی تھا۔ اس سے قبل روسو نے جو جارحیت دکھائی دی، اس نے راشد کے اندر وہی جذبہ پیدا کر دیا تھا جس سے وہ ‘محظوظ’ ہوا کرتے ہیں۔اگرچہ میچ کی دونوں اننگز کے اختتامی نوٹ شاہین آفریدی کے ہنر نے ثبت کیے مگر یہ بیچ کے اوورز میں راشد خان کا نعر مستانہ ہی تھا جو قلندرز کو میچ میں واپس لے آیا اور ٹرافی کو قلندرز تک۔

بزنس مین حکومت کی بجائے آرمی چیف سے ملنے پر کیوں مجبور ہوئے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button