کھیل

ٹنڈولکر نے بھی ون ڈے کرکٹ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا

ون ڈے کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور میرا ماننا ہے کہ شائقین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کیلئے اس میں اب تبدیلیاں ضروری ہیں

ممبئی(آن لائن)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ریکارڈ یافتہ بیٹر سچن ٹنڈولکر کا کہنا ہے کہ ون ڈے کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے اس میں تبدیلیوں کی ضرورت ہے، ٹنڈولکر سے قبل روی شاستری کا کہنا تھا کہ ون ڈے کرکٹ کو دلچسپ بنانے کیلئے اسے چالیس اوورز تک محدود کردیا جائے۔

ٹنڈولکر کا کہنا تھاکہ میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ون ڈے کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کم ہوتی جا رہی ہے اور میرا ماننا ہے کہ شائقین کی دلچسپی کو برقرار رکھنے کیلئے اس میں اب تبدیلیاں ضروری ہو گئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ایک طویل عرصے سے ون ڈے کرکٹ ایک مخصوص فارمیٹ کے مطابق کھیلی جا رہی ہے اور شائقین کی دلچسپی کم ہونا فطری عمل ہے۔

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، آئیگا سویٹیک کو سیمی فائنل میں شکست

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button