کھیل

شاہین آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے یا نہیں ؟تہلکہ خیز رپورٹ

اچھا کرکٹر کامیاب کپتان نہیں بن پاتا تو یہ ہرگز اس کی کرکٹنگ صلاحیتوں کی نفی نہیں ہے

لاہور(کھوج نیوز )شاہین آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہے یا نہیں؟تہلکہ خیز اعدادوشمار پیش کر دئیے گئے،رپورٹس کے مطابق شاہین شاہ آفریدی میں بھی ایک جینئس کپتان کی جھلک نظر آئی ہے۔ نہ تو بولنگ میں وہ کبھی جارحیت کا اظہار لب و لہجے سے کرتے ہیں اور نہ ہی تنا کے ہنگام جذبات سے مغلوب ہوتے ہیں۔یہ صلاحیتیں کسی بھی کامیاب کپتان کے لیے ایک اثاثے سے کم نہیں۔کرکٹ کھیلنا اور کھیل کی چال طے کرنا دو یکسر الگ معاملات ہیں۔ اگر کوئی اچھا کرکٹر کامیاب کپتان نہیں بن پاتا تو یہ ہرگز اس کی کرکٹنگ صلاحیتوں کی نفی نہیں ہے۔

سنیل گواسکر اور کپل دیو کی کرکٹنگ عظمت سے کون انکار کی جسارت کر سکتا ہے مگر بطور کپتان وہ یکسر کامیاب ثابت نہ ہوئے۔ کیا اس سے ان کی عظمت میں کمی آ گئی؟ ہر گز نہیں، لیکن یہ دلیل غور طلب ہے کہ اگر وہ اس بے کار کے جھنجٹ میں پڑے بغیر اپنا سارا کریئر فقط اپنی بہترین کرکٹ کی نذر کرتے تو آج ان کے اعدادوشمار کی ضخامت کچھ اور ہو سکتی تھی۔

سر گیری سوبرز، جاوید میانداد، ڈیوڈ گاور، سچن ٹنڈولکر اور مائیک گیٹنگ بھی اپنے ادوار کے عظیم ترین کھلاڑی رہے ہیں مگر بطور کپتان ان کے ریکارڈز ناگفتہ بہ ہیں۔پی ایس ایل اقتصادی محاذ پہ تو اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ ہی چکی ہے مگر اس بار نہایت خوش آئند پہلو رہا ہے کہ پہلی بار لوکل سرکٹ سے بلے بازی کے بہترین ٹیلنٹ کے ساتھ ساتھ کچھ بہترین کپتان بھی ابھر کر سامنے آ رہے ہیں جو آئندہ برسوں میں پاکستان کرکٹ کو نئی جہتیں دکھا سکتے ہیں۔گیند اب نجم سیٹھی کے کورٹ میں ہے جو سفارتی محاذوں پہ تو اپنا لوہا منوا ہی چکے ہیں مگر کیا اس تزویراتی ‘محاذ’ پہ بھی اپنی دانش سے دور تلک دیکھ پائیں گے؟

بلاول بھٹو کی حکومت کو دھمکی،نئی مردم شماری کو تمام سیاسی جماعتیں قبول کریں گی یا نہیں ؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button