کھیل

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں14 اپریل کو آمنے سامنے ہونگی

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ سات اپریل کو شروع ہو گیا تھا جس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ انٹراسکواڈ میچ بھی کھیلے گی

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں 5 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 14اپریل بروزجمعہ کو کھیلا جائے گا، جس کے بعد دوسرا اور تیسرا ٹی 20 بھی لاہور میں ہی بالترتیب 15 اپریل اور 17 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا چوتھا اور پانچواں میچ راولپنڈی میں 20 اپریل اور 24 اپریل کو کھیلا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ سات اپریل کو شروع ہو گیا تھا جس کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کے ساتھ ساتھ انٹراسکواڈ میچ بھی کھیلے، ادھر دونوں ملکوں کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کیلئے ایک شاندار موقع ہے کہ وہ ان پانچ میچوں میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی درجہ بندی میں بھارتی بیٹر سوریا کماریادیو سے نمبر ون کی پوزیشن چھین لیں۔

آر پی او راولپنڈی کا گردوارہ سری پنجہ کا دورہ’ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button