کھیل

جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹر تریشا چیٹی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

تریشا چیٹی کمر کی تکلیف کی وجہ سے ریٹائر ہوئی ہیں اسی تکلیف کی وجہ سے وہ ہوم گرائونڈ پر گزشتہ ماہ ہونے والے T20 ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہیں

جوہانسبرگ(ماینٹرنگ ڈیسک، آن لائن )جنوبی افریقہ کی وکٹ کیپر تریشا چیٹی نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے، تریشا نے 21 سالہ ڈومیسٹک اور 16 سالہ بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہے۔

تریشا چیٹی کمر کی بار بار ہونے والی تکلیف کی وجہ سے ریٹائر ہوئی ہیں اسی تکلیف کی وجہ سے وہ ہوم گرائونڈ پر گزشتہ ماہ ہونے والے T20 ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم رہیں۔انہوں نے خواتین کے ون ڈے میچوں میں گلوز کے ساتھ ریکارڈ 182 آئوٹ کئے جو انگلش خاتون وکٹ کیپر سارہ ٹیلر سے 46 زیادہ ہے۔34

سالہ تریشا چیٹی نے آخری بار جنوبی افریقہ کے لیے جولائی 2022 میں انگلینڈ کے خلاف ایک ون ڈے میں کھیلا تھا۔ تقریباً آٹھ مہینوں میں ملک کی نمائندگی نہ کرنے کے باوجود امکان تھا کہ انہیں بورڈ کی جانب سے سنٹرل کنٹریکٹ مل جاتا جس کا اعلان اس ماہ کے آخر میں ہونا ہے۔

گیس کی بندش، گھریلو صارفین پریشان، بچے بھوکے سکول جانے پرمجبور

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button