کھیل
پی سی بی نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی حیران کن پیشکش مسترد کر دی

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی حیران کن پیشکش مسترد کر دی ، یہ پیشکش کون سی تھی؟ اس حوالے سے تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو دسمبر میں ٹرائی سیریزکی آفر کی گئی تھی تاہم کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے ورک لوڈ کو مدِنظر رکھتے ہوئے درخواست قبول نہیں کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور دیگر چند کھلاڑی دسمبر میں پہلے سے بِگ بیش کھیلنے کی کمٹمنٹ کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے پلان میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کو بھی شامل کیاگیا تھا۔



