انٹرنیشنل

افغان حکومت نے بھارت میں اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

بھارت کا سفارتی عملہ افغان عملے کوبائی پاس کرتا ہے،تین سو افغان طلبا بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں، بھارتی حکومت افغان طالبان کو ویزے جاری نہیں کررہی

کابل( ماینٹرنگ ڈیسک)افغان حکومت نے بھارت میں سفارتخانہ بند کرنے کافیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے افغان سفارتی عملے نے بھارتی وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق افغان سفارتی عملے کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہاگیا کہ بھارت کا سفارتی عملہ افغان عملے کوبائی پاس کرتا ہے،تین سو افغان طلبا بھارتی ویزوں کے منتظر ہیں، بھارتی حکومت افغان طالبان کو ویزے جاری نہیں کررہی ، افغان مریضوں کو بھی بھارتی حکومت ویزے جاری نہیں کررہی۔ بھارت میں افغان سفارت خانہ جو سابق دور حکومت کے تعینات عملے سے آباد تھا، ستمبر 2023 کے آخر میں بند ہو رہا ہے، ہندوستانیوں کی سفارتی کام عدم تعاون اور سفارت خانے کو بائی پاس کرنے اور افغان حکومت سے براہ راست رابطوں کو وجہ بتایا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button