پاکستان

ایران سے کشیدگی’ قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب

اجلاس میں وزارت دفاع اور خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر بھی گفتگو ہو گی

اسلام آباد(کھوج نیوز) ایران سے کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اپنا دورہ ڈیوس مختصر کر کے آج رات وطن واپس پہنچیں گے اور قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا بتانا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیے جانے کا امکان ہے جس میں پاک ایران کشیدگی پر غور ہو گا۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آرمی، نیول اور فضائیہ چیفس شریک ہوں گے، اجلاس میں ملکی امن و امان کی صورتحال سمیت انتخابات سے متعلق غور ہو گا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزارت دفاع اور خارجہ کے اعلی حکام بھی شریک ہوں گے، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پاک ایران تعلقات کے مستقبل پر بھی گفتگو ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں شرپسندوں کے خلاف حالیہ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button