پاکستان

توشہ خانہ ریفرنس’ احتساب عدالت نے نوازشریف کو بڑا ریلیف دے دیا

توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی پراپرٹیز ، گاڑیاں اور بینک اکائونٹس ان کو واپس کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) احتساب عدالت نے نوازشریف کو بڑا ریلیف دے دیا ‘ احتساب عدالت نے قائد مسلم لیگ ن کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لئے۔ جج محمد بشیر نے سابق وزیراعظم کی پراپرٹیز، گاڑیاں اور بینک اکاؤنٹس ان کو واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سال 2020 میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دیا تھا، ساتھ ہی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات بھی دیئے جس کے بعد ان کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی اور لگژری گاڑیاں ضبط کی گئی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button