پاکستان

حامد میر نے انوار الحق کاکڑ کی نگراں کابینہ میں شمولیت سے انکار کیوں کیا؟

نگراں وزیراعظم غیر سیاسی اور اسٹیبلشمنٹ کے نامزدہ کردہ ہیں اور ان کی حیثیت متنازع ہو چکی ہے: سینئر تجزیہ کار حامد میر کا دعویٰ

لاہور(کھوج نیوز) سینئر صحافی و تجزیہ کار اور اینکر پرسن حامد میر نے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں شامل ہونے انکار کیوں کیا؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آگئی۔

واضح ہو کہ نجی ٹی وی کے معروف اینکر حامد میر کو نگراں کابینہ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی تاہم انہوں نے دو ٹوک انداز میں نگراں وفاقی وزیر بننے سے انکار کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حامد میر نے انوار الحق کاکڑ کی نگراں کابینہ میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار اس لئے کیا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ نگراں وزیراعظم غیر سیاسی اور اسٹیبلشمنٹ کے نامزدہ کردہ ہیں اور ان کی حیثیت متنازع ہو چکی ہے۔ حامد میر نے مزید کہا کہ میں ایک پیشہ وار صحافی ہوں اور مجھے اپنی ذمہ داریاں انجام دینے سے قطعی طور پر بھی فرصت نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button