شوبز

شامی اداکارہ کےرشتہ دارکہاں لاپتا ہیں؟افسوسناک خبر آگئی

شام کی مشہور اداکارہ مہا المصری کا ایک بھانجا، اس کی بیوی اور بچے سیلاب کے بعد سے لاپتا ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک)شامی اداکارہ کےرشتہ دارکہاں لاپتا ہیں؟افسوسناک خبر آگئی، لیبیا میں آنے والے سمندری طوفان اور سیلاب کے باعث اب تک ہزاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اب بھی لاپتا ہیں جن میں شامی اور فلسطینی مہاجرین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق شام کی مشہور اداکارہ مہا المصری کا ایک بھانجا، اس کی بیوی اور بچے سیلاب کے بعد سے لاپتا ہیں۔

اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے بتایا ہے کہ سیلاب اور سمندری طوفان کی وجہ سے ان کا بھانجا، اس کی بیوی اور 4 بچے لاپتا ہوگئے ہیں۔ مہا المصری نے اپنے رشتے داروں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپیل کی کہ جو ان کے عزیزوں کے بارے میں کچھ بھی جانتے ہیں وہ ان کی تلاش میں مدد کریں۔ انہوں نے اپنے رشتے داروں کے مقام کے بارے میں بھی بتایا جہاں طوفان سے قبل وہ موجود تھے۔

مہا المصری نے  اپنی پوسٹ لیبیا کے عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اللّٰہ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ مشکل کی ان گھڑیوں میں انہیں طاقت اور امن عطا فرمائے۔ انہوں نے مزید اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اے اللّٰہ لیبیا کے لوگوں کی حفاظت فرما، ہم ان کی زندگی، صحت اور خوشیاں تیرے سپرد کرتے ہیں، یا اللّٰہ ان کی کمزوری پر رحم فرما، ان کی پریشانیوں کو دور فرما، ان کی پریشانیوں کو آسان فرما اور ان کے مرنے والوں پر رحمت نازل فرما‘۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیبیا میں خوفناک سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس سیلاب کے باعث مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 300 ہوگئی ہے جبکہ سیکڑوں افراد لاپتا ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button