انٹرنیشنل

مہنگائی سے پریشان برطانوی عوام بڑا مالی ریلیف دیدیا گیا

مہنگائی کی ستائی ہوئی، پریشان برطانوی عوام کے لیے انرجی  کے شعبے میں مالی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔

لندن(ویب ڈیسک) مہنگائی کی ستائی ہوئی، پریشان برطانوی عوام کے لیے انرجی  کے شعبے میں مالی ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق انرجی ریگولیٹر آف جم نے سالانہ انرجی بل کی اوسط حد 1,690 پاؤنڈ مقرر کر دی ہے، نئی شرح کا اطلاق رواں سال اپریل سے ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ شرح کی نسبت نئی شرح میں 12 فیصد کمی کی گئی ہے، نئی اوسط شرح سےصارفین کو انرجی بلز میں 238 پاؤنڈ سالانہ کی بچت ہوگی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی شرح سےانگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے 29 ملین گھرانوں کو فائدہ ہوگا جبکہ ناردرن آئرلینڈ کے لیے قواعد مختلف ہیں، وہاں بھی قیمتیں کم ہو رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button