پاکستان

نواز شریف اور زرداری میں شدید تلخ کلامی، اسٹیبلشمنٹ کا کردار بے نقاب

آصف زرداری نے خفیہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم فائنل کر لیا ہے: نوازشریف کا ٹیلی فون پر شکوہ

لاہور(کھوج نیوز) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر شدید تلخ کلامی کے انکشاف نے نیا موڑ لے لیا۔

کھوج نیوز ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں قائد مسلم لیگ ن نے شکوہ کیا ہے کہ انہوں نے خفیہ طور پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر اپنی مرضی کا نگران وزیراعظم فائنل کر لیا ہے ۔ واضح ہو کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے حتمی طور پر نگران وزیراعظم کے لئے تصدیق جیلانی اور جلیل عباسی جیلانی کے نام دیئے گئے ہیں جن میں جلیل عباس جیلانی کے متعلق مصدقہ اطلاعات آ چکی ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ نے ان کو نگران وزیراعظم مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ نوازشریف نے زرداری سے رابطہ کر کے انہیں کہا کہ انہوں نے دبئی میں ملاقات کے دوران کیے گئے وعدوں کی پاسداری کرنے سے انحراف کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button