پاکستان

حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کا اجلاس، عمران خان سمیت پی ٹی آئی میں کھلبلی

حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک اور قرارداد لانے کا فیصلہ' فل کورٹ تشکیل نہ دے کر انصاف کا قتل کیا گیا،اتحادیوں کا موقف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت حکمران اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان اور قائدین کا مشاورتی اجلاس میں حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں ایک اور قرارداد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کابینہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کئے جانے کی توثیق قومی اسمبلی سے کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس سمیت تین ججز کیخلاف جوڈیشل مس کنڈکٹ پر ریفرنس دائر کرنے پر غور کیاگیا۔اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ نواز شریف، سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمن، مریم نواز، خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دوسرے دن بھی جاری رہے گا۔اجلاس میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کے بعد مختلف قانونی اور سیاسی آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو اقلیتی فیصلہ قرار دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نے آج قومی اسمبلی میں ایک اور قرارداد لانے کا عندیہ دیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سے خطاب میں قائد مسلم لیگ نواز شریف اور سینئر نائب صدر مریم نواز نے انتخابات سے متعلق فیصلہ دینے والے تین رکنی بینچ کے خلاف جوڈیشل ریفرنس لانے پر اصرار کیا۔ ذرائع کے مطابق شرکاء نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل نہ دے کر انصاف کا قتل کیا گیا۔

اجلاس میں سول بالادستی اور پارلیمان کے استحکام کے لئے ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ پارلیمنٹ کی بیتوقیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمان کی بالادستی کے لئے ٹکراؤ کی راہ اپنانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اب معذرت خواہانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق شرکاء کی تجویز پر وزیراعظم نے تین رکنی بینچ سے متعلق ریفرنس یا قرارداد لانے کا معاملہ قانونی ٹیم کے سپرد کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں کہا کہ چاہتے ہیں ملک میں صاف و شفاف الیکشن ہو اور سب کو لیول پلینگ فیلڈ میسر ہو۔ پارلیمان میں آمریت تسلیم نہیں تو عدلیہ میں بھی آمرانہ رویئے قبول نہیں کرسکتے۔ ماضی میں بھی مسائل پیدا ہوئے لیکن ایسا نہیں ہوا کہ باقی تمام ججز تین ججز پر عدم اعتماد کا اظہار کریں۔ حکومت کی اتحادی جماعتوں کا اجلاس آج دوسرے دن بھی جاری رہے گا.اسلام آباد. اجلاس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔اسلام آباد اجلاس میں اتحادی جماعتوں کی جانب سے ایک قرارداد اسمبلی میں پیش کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئینی اور قانونی پہلووں کا کل بھی جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی. حکومت اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے تمام قانونی اور ائینی آپشن کھلے رکھے جائیں گے اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

سابق کرکٹ کپتان محمد حفیظ کوبڑے عالمی اعزاز سےکیوں نوازگیا؟خبر آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button