نگرنگرسے

پی ڈبلیو ڈی کے دفتر پر سب انجینئر کا مسلح ساتھیوں سمیت حملہ، ملازمین کا احتجاج

سب انجینئر نے مسلح ساتھیوں کے ساتھ حملہ کر کے دفتر کے باہر لگے بینر پھاڑ دئیے ، چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا ، ملازمین کا احتجاج ، مقدمہ درج

لاہور (کرائم رپورٹر، آن لائن) قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ میں پی ڈبلیو ڈی کے دفتر پر مبینہ طور پر سب انجینئر نے مسلح ساتھیوں سمیت دھاوا بول دیا ، دفتر کے باہر لگے بینر پھاڑ دئیے ، چوکیدار کو تشدد کا نشانہ بنایا ، پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کا تھانے کے باہر احتجاج ، پولیس نے سب انجینئر سمیت مسلح افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں پی ڈبلیو ڈی کمپاؤنڈ کے چوکیدار عمران حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، مقدمہ کے مطابق پی ڈبلیو ڈی کے سب انجینئر شہباز احمد انجم نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ پی ڈبلیو ڈی کے کمپاونڈ کے باہر لگے بینرز پھاڑے اور چوکیدار کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ للکارتے رہے ، چوکیدار کی چیخ و پکار سن کر محلہ داروں کے آنے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق سب انجینئر شہباز احمد انجم کی اپنے سکیل سے بڑے عہدے پر تعیناتی کے خلاف یونین کی جانب سے نامنظور کے بینرز لگائے گئے تھے جن کو اتارنے کے لئے شہباز نے مسلح ساتھیوں سمیت حملہ کیا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوکیدار کی جانب سے درخواست دینے پر تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس پہلے ٹال مٹول سے کام لیتی رہی اور جب پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین نے تھانے کے باہر احتجاج کیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

کچے میں آپریشن جاری، پولیس نوگو ایریا میں داخل’ فائرنگ کا تبادلہ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button