کھیل

اعظم خان کا کیرئیر شروع ہونے سے پہلے ہی دائو پر لگ گیا ؟

ایک دم زیادہ وزن کم کرنے کے باعث اعظم خان ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے' ان کا سٹرائیک ریٹ دنیا کے بہترین سپنرز کے خلاف دنیا میں سب سے اچھا ہے: ٹرینر

لاہور (سپورٹس رپورٹر ، آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر باز اعظم خان کے ٹرینر شہزر محمد نے کہا ہے کہ اعظم کے وزن پر ہونے والی تنقید غیر منصفانہ ہے،ایک دم زیادہ وزن کم کرنے کے باعث اعظم خان ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے۔

یادرہے اعظم خان کو افغانستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے دو میچز میں پرفارم نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا سامنا ہے ۔ ‘لٹل ماسٹر’ حنیف محمد کے پوتے اور شعیب محمد کے صاحبزادے شہزر محمد، اعظم خان سمیت پاکستان کے کئی معروف کرکٹرز کے ٹرینر اور خود بھی فرسٹ کلاس کرکٹر ہیں، انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ ایک کھلاڑی کو ایتھلیٹ جیسا فٹ نظر آنا چاہیے لیکن اعظم ہیوی ویٹ کیٹیگری میں آتا ہے، ہر سپورٹ میں کیٹیگری ہوتی ہے، بدقسمتی سے کرکٹ میں دیگر کھیلوں جیسے باکسنگ اور یو ایف سی کی طرح کوئی تقسیم نہیں ہے۔شہزر نے کہا کہ آپ کو اعظم کے چھکے پسند ہیں، اس کا سٹرائیک ریٹ پسند ہے کہ وہ پورا گیم ہی تبدیل کردیتا ہے، یہ اس کے سائز کی وجہ سے ہے، میں یہ نہیں کہہ رہا ہے اعظم کو فٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ظاہر ہے، ضرورت ہے، جیسے رضوان اور شان مسعود کی فٹنس ہے۔

فٹنس ٹرینر نے کہا کہ اعظم کو تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ذہنی طور پر مضبوط ہے لیکن اگر حقائق دیکھیں تو اس کا سٹرائیک ریٹ دنیا کے بہترین سپنرز کے خلاف دنیا میں سب سے اچھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کے دو میچز گندے چلے جائیں تو اس پر تنقید شروع ہوجاتی ہے، جب آصف علی کو اتنا موقع دیا گیا تو اسے بھی دینا چاہیے۔شہزر محمد نے کہا کہ بڑے پیمانے پر وزن میں کمی کی صورت میں اعظم اپنی ہارڈ ہٹنگ کی طاقت کھو سکتا ہے۔واضح رہے کہ شہزر کی ٹریننگ میں اعظم خان نے 3 سے 4 ماہ میں 30 کلو وزن کم کیا تھا۔

محمدعامر بابر اعظم پر تنقید کیوں کرتے ہیں؟ وہاب ریاض نے سچ سے پردہ اٹھا دیا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button