انٹرنیشنل

کورنا وبا نے بھارت میں ایک بار پھر تباہی پھیلادی ،ہوشربا رپورٹ

بھارت میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 158 نئے کیسز سامنے آگئے جو کہ گزشتہ روز سے 30 فیصد زیادہ ہیں: بھارتی میڈیا

دہلی (ویب ڈیسک)کوروناوبا نے ایک بار پھر بھارت میں تباہی پھیلادی،بھارت میں میں موذی وباء کورونا وائرس نے کتنی تباہی مچائی، ہوشربا رپورٹ منظر عام پر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے 10 ہزار 158 نئے کیسز سامنے آگئے جو کہ گزشتہ روز سے 30 فیصد زیادہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز 7 ہزار 830 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ ملک میں اس وقت 44 ہزار 998 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں سرکاری ذرائع نے کل کہا تھا کہ کورونا وبا بننے کی شکل میں داخل ہو چکا ہے اور اگلے 10 سے 12 دنوں تک کیسز بڑھیں گے جس کے بعد کیسز کم ہو جائیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز اومیکرون کے ویرینٹ کے باعث ہیں جس سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور اس کے خلاف ویکسین موثر ہیں۔

پارلیمنٹ کے اختیار کو چیلنج نا کیا جائے ورنہ؟اتحادی حکومت ڈٹ گئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button