پاکستان

عمران خان حاضر ہوں، سی ٹی ڈی پولیس نے کیوں طلب کیا؟

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،مراد سعید ،عامر کیانی ،امجد نیازی ،راجہ خرم نواز ،علی امین گنڈا پور شامل ہیں جبکہ شبلی فراز ،اسد عمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بھی طلب کیا گیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر’ آن لائن)عمران خان حاضر ہوں، سی ٹی ڈی پولیس نے کیوں طلب کیا؟ سی ٹی ڈی پولیس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سمیت 17 سخصیات کو طلب کرلیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے ،جن 17شخصیات کو طلب کیا گیا ہے ان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ،مراد سعید ،عامر کیانی ،امجد نیازی ،راجہ خرم نواز ،علی امین گنڈا پور شامل ہیں جبکہ شبلی فراز ،اسد عمر، ڈاکٹر شہزاد وسیم کو بھی طلب کیا گیا ہے،ان کے علاوہ فرخ حبیب ،عمر ایوب ،حماد اظہر ،اسد قیصر ،حسان خان نیازی کا نام بھی شامل ہے۔

عمران خان کے سی ایس او کرنل ریٹائرڈ عاصم کو بھی بلایا گیا ہے ،ان تمام کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے جبکہ عمران خان اسد عمر علی نواز اعوان عامر مغل جمشید خان سمیت 10 افراد کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے ۔ان تمام افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

عمران خان کے پیچھے جوڈیشل اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے، مریم نواز کا دعویٰ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button