نگرنگرسے

”دھرتی کا فرزند” ایک بیٹے کا اپنا عظیم باپ کیلئے منفرد تحفہ

عامل صحافی کا کتاب کی تخلیق کیلئے وقت نکالنا قابل ستائش ہے ،ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی کا تقریب رونمائی سے خطاب

اسلام آباد(کھوج نیوز، این این آئی)”دھرتی کا فرزند” ایک بیٹے کا اپنے عظیم باپ کیلئے منفرد تحفہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار ترجمان وزیراعظم و معاون خصوصی فہد حسین سید نے نیشنل پریس کلب کے زیراہتمام رفیق حسین بٹ کی کتاب ”دھرتی کا فرزند” کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر، پروفیسر مقصود جعفری کی زیرصدارت رفیق حسین بٹ کی کتاب ”دھرتی کا فرزند” کی تقریب رونمائی کا انعقاد کیا گیا جس میں ترجمان وزیر اعظم و معاون خصوصی فہد حسین سید بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے نظامت کے فرائض چیئرمین نیشنل پریس کلب لٹریچر اینڈ لائبریری سید فدا حسنین شیرازی نے انجام دیئے۔پروفیسر ڈاکٹر مقصود جعفریڈاکٹر انعام الحق جاوید،ڈاکٹر شاکر کنڈان،صدر پی ایف یو جے قائد صحافت محمد افضل بٹ، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا، سینئر صحافی سجاد اظہر،صدر کشمیر جرنلسٹ فورم خاور نواز راجہ، سینئر صحافی و اینکر پرسن افتخار شیرازی و دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رفیق حسین بٹ کی کتاب ”دھرتی کا فرزند”منفرد اہمیت کی حامل ہے ایک عامل صحافی کا کتاب کی تخلیق کیلئے وقت نکالنا قابل ستائش ہے ۔

مقررین نے کہا کہ لکھاری نے اپنے والد محترم کے حوالے سے اْن کی خدمات پر نہایت محنت ، تحقیق اور جامعیت کے کتاب لکھ کر ایک فرمانبردار اور قابلِ فخر بیٹا ہونے کا حق ادا کر دیا ہے۔آخر میں تقریب کے روح رواں رفیق حسین بٹ نے اپنی کتاب پر اظہار خیال کرنیوالے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کتاب کی ابتداء سے تکمیل کے مراحل تک تخلیقی عمل سے متعلق اہم امور پر اظہار خیال کیا۔تقریب میں ایک بڑی تعداد میں صحافی و دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے افراد شریک ہوئے۔

کفایت شعاری مہم ، مولانا اسعد محمود نے اپنی بم پروف گاڑی واپس کر دی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button