پاکستان

افغانستان میں ڈالرز سمگل کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ ،ملزمان کی فہرست تیار

ڈالرز کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنے کیلئے فہرست تیار، خیبرپختونخوا حکومت کے سابق ممبران اسمبلی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں

لاہور(کھوج نیوز) حکومت پاکستان نے سکیورٹی اداروں کی مدد سے افغانستان میں ڈالرز سمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاکستان سے غیر قانونی طور پر ڈالرز سمگل کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں وزارت خزانہ کی نشاندہی پر ڈالرز کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے فہرست مرتب کر لی گئی ہے اس فہرست میں خیبرپختونخوا حکومت کے سابق ممبران اسمبلی اور دیگر شخصیات بھی شامل ہیں۔ افغانستان ڈالرز سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون فی الفور شروع کیا گیا ہے۔

روس کا بھارت کو مزید سستا تیل فروخت کرنے سے انکار، مودی پریشان

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button