سوشل ایشوز

محکمہ پولیس کی کارروائی، دبئی انٹرپول کی مدد سے 2 اشتہاری گرفتار

ملزم علی حسنین کے خلاف تھانہ علی پور چٹھہ گوجرانوالہ میں قتل اور دیگر دفعات جبکہ ملزم محمد وحید نیاز کے خلاف سٹی بورے والا میں مقدمات درج ہیں

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے اندرون ملک و بیرون ملک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے صوبے کے تمام اضلاع میں گرینڈ آپریشن جاری ہے اور اس حوالے سے پولیس ٹیم نے بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پہلی بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس گوجرانوالہ کی ٹیم نے قتل و اقدام قتل کی دو مختلف بیہمانہ وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان علی حسنین اور محمد وحید نیاز کو دبئی سے انٹرپول کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے اور پولیس ٹیم دونوں خطرناک اشتہاری ملزموں کو دبئی سے لے کر پاکستان پہنچ گئی ہے۔ ملزم علی حسنین کے خلاف تھانہ علی پور چھٹہ گوجرانوالہ میں قتل اور دیگر دفعات کے تحت کا مقدمہ درج ہے جبکہ ملزم محمد وحید نیاز کے خلاف قتل و اقدام قتل سمیت سنگین دفعات کے تحت تھانہ سٹی بورے والہ ضلع وہاڑی میں مقدمات درج ہیں۔دونوں ملزمان جرائم کا ارتکاب کرنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو گئے تھے جنہیں انٹرپول کے تعاون سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈان کو مزیدموثر اور تیز کرنے کیلئے اس آ پریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور صوبہ بھر میں پولیس افسران مقدمات کے مدعیوں سے رابطے اور انفارمیشن شیئرنگ کے ساتھ اشتہاریوں کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے شب و روز مصروف عمل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی ہے کہ عوام کی جان وما ل کے دشمن اور جرائم کا ارتکاب کرکے فرار ہونے والے معاشرتی ناسور اشتہاریوں کو قانون کی گرفت میں لانا پولیس کی ترجیح ہونی چاہیے اور اس حوالے سے وہ ذاتی نگرانی میں کریک ڈان کو تیز کرتے ہوئے پراگریس رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔

سپریم کورٹ نے عرفان برکی پر لاکھوں کا جرمانہ کیوں عائد کیا؟ تفصیل آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button