انٹرنیشنل

میکسیکومیں آتشزدگی، 39 سے زائد افراد ہلاک، 40 زخمی

حراستی مرکز میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے تارکین وطن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے

میکسیکو سٹی( آن لائن )میکسیکو میں تارکین وطن کے حراستی سنٹر میں آتشزدگی سے 39 سے زائد افراد ہلاک ،40زخمی ہوگئے ہیں ،29 افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق حراستی مرکز میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے تارکین وطن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس حراستی مرکز میں 100 سے زائد تارکین وطن اس اس میں رہ رہے ہیں کہ ان کی امیگریشن کی درخواستیں قبول ہوجائیں گی۔

سی ٹی او راولپنڈی کا آٹا تقسیم پوائنٹس کے اردگرد نو پارکنگ کو فوری ہٹانے کا حکم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button