شوبز

اداکارہ ایمان علی نےاپنی سنگین نوعیت کی بیماری کےمتعلق انکشافات کردئیے

میرے ہاتھ ایسے ہیں جیسے سن ہو چکے ہیں۔انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ مگر ٹھیک ہے اس میں مزہ آتا ہے میں اس بیماری کو چیلنج کی طرح لیتی ہوں، کئی بیماریاں ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتیں


کراچی (کھوج نیوز) ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماڈل ایمان علی نے اپنی صحت کی صورتحال اور خود کو لاحق بیماری سے متعلق متعدد انکشافات کیے ہیں۔ مرحوم اداکار عابد علی کی صاحبزادی، اداکارہ ایمان علی نے حال ہی میںنجی ٹی وی کے شو ہنسنا منع ہے میں بطور مہمان شرکت کی۔شو کے میزبان تابش ہاشمی سے دلچسپ گفتگو کے دوران ایمان علی نے اپنے کیریئر سمیت نجی زندگی اور خود کو لاحق بیماری سے متعلق بھی بات کی۔۔

انہوں نے تابش ہاشمی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس بیماری کو کسی دوسرے کو سمجھانا بڑا مشکل ہے، اس میں سب کچھ ہوتا ہے جیسے کہ میری بینائی چلی جاتی ہے، چلا پھرا نہیں جاتا، گزشتہ ڈیڑھ سال سے میرے ہاتھ کام نہیں کر رہے، میرے ہاتھ ایسے ہیں جیسے سن ہو چکے ہیں۔انہوں نے ہنستے ہوئے مزید کہا کہ مگر ٹھیک ہے اس میں مزہ آتا ہے میں اس بیماری کو چیلنج کی طرح لیتی ہوں، کئی بیماریاں ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتیں، بس یہ بھی بیماری ایسی ہے کہ آپ اسے اپنے سر پر سوار نہ کریں۔ایمان نے خود کو بولنے میں پیش آنے والی مشکلات سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے انٹرویو دینا بہت مشکل ہے کیوں کہ مجھ سے بات نہیں کی جاتی، بات کرتے وقت بولے جانے والے الفاظ ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں، مجھے لفظ بھول جاتے ہیں، جیسے اگر ٹیبل ہے تو میں امی سے پوچھتی ہوں کہ وہ کیا ہوتی ہے جس پر ہم بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں، اسی لیے میری کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ تر اس طرف توجہ نہ دوں اور لوگوں سے مذاق مستی کرتی رہوں۔

اداکارہ کیارا ایڈوانی نےکشمیرمیں کھڑےہوکرتصویر کیوں بنوائی؟رپورٹ آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button