پاکستان

صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدارکتنی ہے؟ مفتی منیب الرحمن نے بتا دیا

روزہ توڑنے کا کفارہ :60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے' صدقہ فطر اورفدیے کی کم ازکم مقدار320روپے فی کس ہے،مفتی منیب الرحمن

کراچی (آن لائن) مفتی منیب الرحمن نے فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کردیا ہے، نصاب کے مطابق گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :320روپے،جو(چارکلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ : 480روپے،کھجور (چار کلو) : فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :2800روپے،کشمش (درجہ اول چار کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :6400روپے، کشمش (درجہ دوم چار کلو): فطرہ اور ایک روزے کا فدیہ :4800روپے ہے ۔

روزہ توڑنے کا کفارہ :60مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے ، نصاب درج ذیل ہے گندم کا آٹا دو کلو(چکی والا) :19,200روپے جو (چارکلو):28,800روپے،کھجور (چار کلو) : 168,000روپے ،کشمش (درجہ اول چار کلو):3,84,000روپے، کشمش (درجہ دوم چار کلو):2,88,000روپے ہے ۔ یہ فطرہ، فدیہ اور کفارات کی کم از کم مقدار ہے، ہم نے تمام اجناس کا حوالہ اس لیے دیا ہے کہ جن کو اللہ تعالیٰ نے وافرنعمتِ دولت سے نوازا ہے ، وہ اپنی حیثیت کے مطابق فطرہ ادا کریں ۔

ہتھنی نور جہاں کے علاج و دیکھ بھال میںکوتاہی، ذمہ داروں کی شامت آگئی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button