پاکستان

ناصر حسین شاہ نے عمران خان کو خود کش اور خود غرض سیاستدان قرار دیدیا

عمران نیازی وہ سیاستدان ہے جس نے وزیراعظم کا عہدہ کھویا، اپنی ہی صوبائی حکومتوں کو ختم کیا: ناصر حسین شاہ کا بیان

کراچی (این این آئی) ناصر حسین شاہ نے عمران خان کو خود کش اور خود غرض سیاستدان قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کو سیاست میں لانے والوں نے ایک ہی تقریر یاد کروائی ہوئی ہے،وہ تقریر عمران نے کنٹینر، وزیراعظم کے طور پر اور اب ٹانگ باندھ کر کرتا ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی وہ سیاستدان ہے جس نے وزیراعظم کا عہدہ کھویا، اپنی ہی صوبائی حکومتوں کو ختم کیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران اب چاہتا ہے اس کے سابق وزرا ، مشیر ، معاونین اور رفقا جیل جائیں تاکہ اس کو سکون ملے۔ اب بتایا جائے کہ اس بندے کو خود کش سیاستدان کہیں یا خود غرض سیاستدان؟ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران نیازی ملک میں انتشار پھلا رہا ہے اور اس خودغرض شخص نے عوام کی بہتری کا کبھی نہیں سوچا،ملک میں انتشار، سیاست میں دہشتگردی اور پالیمنٹ کا تقدس پامال کرنے میں عمران نیازی نے کوئی کسر نہیں چھوڑی،اب عمران نیازی کا مقدر شکست ہے۔

بحری مشق امن، پاکستان انٹرنیشنل میر ی ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس اختتام پذیر

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button