نگرنگرسے

ایمپلائز یونین کے سالانہ انتخابات، کاغذات نامزدگی جمع کروانیکا مرحلہ مکمل

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی ایمپلائیز یونین کے سالانہ انتخابات کے لئے پولنگ 31 جنوری کو ہوگی

مکوآنہ (نمائندہ کھوج نیوز، این این آئی ) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کی ایمپلائیز یونین کے سالانہ انتخابات2023ـ24 کیلئے پولنگ منگل31 جنوری کو ہو گی جس کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے اور ان کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے اورتمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیئے جانے سمیت انہیں انتخابی نشان بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں۔

پنجاب میں ناجائز بھرتیاں؟ چیف سیکرٹری نے تمام ریکارڈ طلب کرلیا

الیکشن کیلئے قائم کی گئی کمیٹی کے ترجمان نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست میں انصاف گروپ اور پاکیزہ گروپ کے متفقہ امیدواروں کا انتخابی نشان عقاب ہے جبکہ فدائین گروپ کے امیدوار وں کو انتخابی نشان چابی اورآزاد امیدواروں کو انتخابی نشان چاند الاٹ کیاگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ انصاف گروپ، پاکیز ہ گروپ کے متفقہ امیدوار برائے صدررانا خالد محمود خاں، سینئر نائب صدر چوہدری نسیم گجر، جنرل سیکر ٹری ثاقب علوی، چیف آر گنا ئزر رانا مظہر الحق، چیئر مین ایکشن کمیٹی محمد اختر حسین بدر، چیئر مین لیگل امور سید ساجد حسین نقوی، نائب صدر اول محمد طاہر بھٹی، نائب صدر دوئم محمد عثمان، ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل میاں محمد اکر م رضا، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل علی اکبر ناز انصاری، سیکر ٹری نشر و اشاعت ارحم بن سہیل، جوائنٹ سیکر ٹری امتیاز سندھو، فنانس سیکر ٹری سعید احمد، آفس سیکر ٹری رانا اختر علی، ایڈیٹر شمریز خورشید، رابطہ سیکر ٹری طاہر سلیمان جبکہ فدائین گروپ کے انتخابی نشان چابی کے تحت امیدواربرائے صدر میاں عرفان شوکت، سینئر نائب صدر افتخار احمد، جنرل سیکر ٹری محمد علی اختر، چیف آر گنائزر محمد انور، چیئر مین ایکشن کمیٹی علی شیر جنجوعہ، چیئر مین لیگل امور رضوان اقبال، نائب صدر اول مرزا محمد عمران، نائب صدر دوئم محمد سلیم، ایڈیشنل سیکر ٹری جنرل شکیل احمد، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مظہر اشرف، سیکر ٹری نشر و اشا عت محمد رمضان، جوائنٹ سیکر ٹری مزمل حسین، فنانس سیکر ٹری زاہد حسین، آفس سیکر ٹری شاہد اقبال، ایڈیٹر عمر نواز اور رابطہ سیکر ٹری کیلئے اشفاق احمدمیدان میں ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ صدر کے عہدہ کیلئے آزاد امیدوار رضا المصطفےٰ مر تضائی انتخابی نشان چاند کے تحت الیکشن لڑرہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button