ٹیکنالوجی

آئی فون 16 کی بیٹری تیز ترین اور ریموٹ چارجنگ کے ساتھ

آدھے گھنٹے میں فل چارجنگ جب کہ پہلے تین گھنٹوں میں یہ کام ہوتا تھا

لاہور( ٹیکنالوجی ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے اگلے فلیگ شپ آئی فون 16 پرو میں ابھی مہینوں باقی ہیں لیکن اس کے ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلیوں اور ممکنہ کیمرے سے متعلق افواہیں پہلے ہی گردش کر رہی ہیں۔تازہ ترین لیکس کے مطابق آئی فون 16 پرو ایک نئے اور زبردست فیچر کے ساتھ مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے گا۔تازہ ترین سی اے ڈی رینڈرز سے پتہ چلتا ہے کہ نئے آئی فون 16 پرو ڈیزائن میں ایک نیا کیپچربٹن شامل ہوگا جو ممکنہ طور پر آئی فون 16 پرو کے دائیں جانب پاور بٹن کے نیچے ہوگا۔

قیاس کیا جاتا ہے کہ اس میں کیپسیٹو ٹچ فعالیت ہے اور یہ صارفین کو فوکس اور زوم لیول کو ایڈجسٹ کرنے کی سہولت دے گاجس سے انہیں کیمرے پر زیادہ کنٹرول ملے گا۔کہا جارہا ہے کہ کیپچر بٹن فوٹوز اور ویڈیوز بنانے والوں کیلئے موبائل کیمرا کے استعمال میں انقلاب برپا کر دے گا۔ اس بٹن کی بدولت مکمل شاٹ لینے کے لیے اسکرین پر لگاتار ٹیپ نہیں کرنا پڑے گا بلکہ یہ ایک کلک کی مدد سے صارفین کو با آسانی تصاویر لینے اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کا اختیاردے گا۔

آئی فون 16 پرو میکس اپنی بیٹری کی گنجائش 4,422 mAh سے بڑھا کر 4,676 mAh تک جائے گا۔ آئی فون 15 پرو میکس کی پہلے سے ہی متاثر کن بیٹری لائف کو دیکھتے ہوئے تقریبا 6 فیصد اضافہ قابل ذکر ہے۔ آئی فون 16 پرو کی بیٹری میں 9 فیصد سے زیادہ بہتری ایک اہم، نمایاں فرق کا باعث بن سکتی ہیاس کے علاوہ ریموٹ چارجنگ کی صورت میں ایک بیٹری ایکسٹرا ہو گی۔

کیپچر بٹن کے ساتھ ساتھ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایپل آئی فون 16 میں ایکشن بٹن کا سائز بڑھا سکتا ہے۔ کمپنی نے آئی فون 15 پرو کے ساتھ ایکشن بٹن متعارف کرایا تھا جوصارفین کو مختلف اقدامات تفویض کرنے کی اجازت دیتا ہے جیسے کہ کیمرہ ایپ لانچ کرنا یا شارٹ کٹ اسٹارٹ کرنا۔ اطلاعات کے مطابق بڑے سائز کا ایکشن بٹن رسائی کو بڑھائے گا اور اسے استعمال کرنا آسان بنائے گا۔

آئی فون 16 سیریز کی باضابطہ رونمائی ستمبر یا اکتوبر 2024 کے موسم خزاں کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ اس وقت تک یہ لیکس آنے والی فلیگ شپ ڈیوائس کے بارے میں قیاس آرائیوں اور جوش و خروش کو مزید بڑھاتی رہیں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button