ٹیکنالوجی

انسان کا بنایا روبوٹ بھی تنائو میں’ خودکشی کرلی

روبوٹ نے سٹی کونسل کی عمارت کی سیڑھیوں سے خودکشی کی

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)دنیا میں ہر بندہ تیزی میں ہے اور کام کے دبائو کی وجہ سے وہ ذہنی تنائو کا بھی شکار ہے ۔ معاشی پریشانیوں یا پھربہت سے لوگ گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آجاتے ہیں ، مایوس ہوکر انسان اکثر خودکشی کا راستہ اختیار کرلیتا ہے۔ ایسا کرنا انسانوں میں تو سنا ہے مگر غیر جاندار بھی اگر ایسا کرنے لگیں تو یہ واقعی حیران کن بھی ہے اور پریشان کن بھی ۔تو آپ نے سن رکھا ہوگا لیکن جان کر حیران ہوں گے کہ اب روبوٹ بھی خودکشی کا راستہ اختیار کرنے لگے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں ایک روبوٹ سپروائزر نے کام سے تنگ آکر 6 فٹ کی بلندی سے کود کر خود کو اپنا خاتمہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روبوٹ نے سٹی کونسل کی عمارت کی سیڑھیوں سے خودکشی کی ہے جو عمارت کی پہلی اور دوسری منزل کے درمیانی حصے سے ڈھیر کی صورت میں دریافت ہوا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ روبوٹ 2023 سے ملازمت پر تھا، اس کا کام دستاویزات کی ترسیل کرنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button