ٹیکنالوجی

انسٹا گرام کا نیا فیچرمتعارف جس کی مدد سےصارفین اپنی لائیو لوکیشن شیئرکرسکیں گے

یہ فیچربالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح واٹس ایپ میں لائیولوکیشن شیئرنگ کا فیچرکام کرتا ہے

الاسکا(ٹیکنالوجی ڈیسک) انسٹا گرام نےایک نیا فیچرمتعارف کرایا ہےجس کی مدد سےصارفین اپنی لائیو لوکیشن شیئر کرسکیں گے۔ یہ فیچربالکل اسی طرح کام کرے گا جس طرح واٹس ایپ میں لائیولوکیشن شیئرنگ کا فیچرکام کرتا ہے۔ انسٹا گرام میں صارفین ڈائریکٹ میسجز (ڈیم ایم) میں لائیو لوکیشن شیئرکرسکیں گے۔

اس فیچرسےصارفین ایک وقت میں ایک گھنٹےتک کےلیےاپنی لوکیشن شیئرکرسکیں گےاورمیپ میں مخصوص مقامات کو پن (pin) کرسکیں گے۔ لائیو لوکیشن شیئرنگ کا آپشن صرف ون آن ون یا گروپ چیٹس میں دستیاب ہوگا۔ چیٹ میں شامل افراد ہی لوکیشن کودیکھ سکیں گےمگروہ اسے آگےدیگر چیٹس میں فارورڈ نہیں کرسکیں گے۔

جب آپ لوکیشن شیئرکریں گےتو چیٹ کےاوپرایک انڈیکٹرموجودرہےگا جبکہ آپ کسی بھی وقت شیئرنگ کرسکتےہیں۔ انسٹا گرام کی جانب سے ڈائریکٹ میسجز کےلیےکسٹمائز ایبل نک نیمزفیچربھی متعارف کرایا ہے۔ اس سےآپ اپنےاوراپنے دوستوں کےلیےکسی نک نیم کا اضافہ کرسکتےہیں جوڈی ایم چیٹس میں بھی ظاہرہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button