ٹیکنالوجی

اینڈ رائیڈ فون میں چھپے ڈویلپر موڈ کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں؟ جانئیے

فون کی سیٹنگز میں اباٹ فون میں جاکر وہاں فون بلڈ نمبر (build number) پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں

برطانیہ(مانیٹرنگ ڈیسک) اینڈرائیڈ فون میں چھپے ڈویلپر موڈ کا استعمال کیسے کیا جا سکتا ہے اس حوالہ سے صارفین کے لئے بڑی خبر منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینڈ رائیڈ فون میں ایک ڈویلپر موڈ کا آپشن ہے جو عام صارفین کے لیے متعدد کارآمد آپشنز تک رسائی آسان بنا دیتا ہے۔ ڈویلپر موڈ سے بلیوٹوتھ ہیڈ فونز کا سانڈ بہتر ہو جاتا ہے، اسکرین ریفریش ریٹ کو زیادہ بہتر کیا جا سکتا ہے اور بھی ایسا بہت کچھ کرنا ممکن ہے۔

ڈویلپر موڈ کیسے ان ایبل کریں؟
اس مقصد کے لیے فون کی سیٹنگز میں اباٹ فون (about phone) میں جاکر وہاں فون بلڈ نمبر (build number) پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔ ایسا ہونے کے بعد سیٹنگز میں نیچے ڈویلپر موڈ کو دیکھا جا سکتا ہے، کچھ کمپنیوں کے فونز میں یہ آپشن سسٹم کے اندر دیا جاتا ہے۔ یہ ڈویلپر موڈ اس وقت تک ان ایبل رہتا ہے جب تک آپ اسے ڈس ایبل نہ کر دیں، جو ڈویلپر آپشنز کے ذریعے ممکن ہے۔

ڈویلپر موڈ میں چھپے آپشنز
ڈویلپر موڈ میں صارفین کو میموری پرفارمنس، ایوریج میموری یوز، دستیاب میموری اور ایپس کی جانب سے میموری کے استعمال کی تفصیلات حاصل ہو سکتی ہیں۔ اسی طرح Stay awake آپشن سے فون کے سلیپ موڈ کو ختم کیا جا سکتا ہے۔ بلیو ٹوتھ ہونسٹ کنٹرولر انٹرفیس کو ان ایبل کرکے سانڈ کا معیار بہتر کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور اچھا آپشن فورس ڈارک موڈ کا ہے جس سے تمام ایپس ڈارک موڈ پر کام کرنے لگتی ہیں۔ ڈویلپر موڈ سے ٹچ اسکرین ریسپانس کو بہتر کیا جا سکتا ہے جبکہ انیمیشن اسپیڈ تبدیل کی جا سکتی ہے۔ انیمیشن اسپیڈ کو تبدیل کرنے سے پرانے فون کی اسپیڈ بہتر محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کے لیے ڈویلپر آپشنز میں اسکرول کریں اور وہاں ونڈوز انیمیشن اسکیل، Transition انیمیشن اسکیل اور Animator duration اسکیل پر جاکر اسے تبدیل کر دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button