ٹیکنالوجی

ایپل کی آئی فون سیریز کا نیا دھماکہ آج ‘ 3سے 4لاکھ پاکستانی روپے میں ملے گا

39 بلین ڈالرز کی فروخت دینے والا آئی فون ایپل کی تقریبا 60 فیصد آمدنی ہے

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک) ایپل کی جانب سے آج آئی فونز کی تازہ ترین سیریز لانچ کی جائیں گی جس میں اے آئی فیچرز کو متعارف کرائے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔اسٹیو جابز کی قائم کردہ کمپنی ایپل کیلیفورنیا میں کوپرٹینو شہر میں واقع اپنے ہیڈ کوارٹر میں گلو ٹائم کے عنوان سے ایک لانچ ایونٹ منعقد کرے گا جس میں آئی فون 16 سیریز کی نقاب کشائی کی جائے گا۔اور اس کی قیمت تین سے چار لاکھ پاکستانی روپے ہو گی۔

پچھلے سہ ماہی میں کمپنی کو 39 بلین ڈالرز کی فروخت دینے والا آئی فون ایپل کی تقریبا 60 فیصد آمدنی ہے اور کمپنی کی سروسز کا کلیدی حصہ ہیں جبکہ دوسری جانب ایپ اسٹور اور ایپل ٹی وی بھی کاروبار کا بڑا حصہ بنتے جارہے ہیں۔ایپل کے تجزیہ کار دیپنجن چترجی نے کہا کہ آئی فون 16 آئی فون کے سب سے اہم پروڈکٹس میں سے ایک ہوگا، اس وجہ سے نہیں کہ نیا ماڈل ہے بلکہ اندر کے فیچرز کی وجہ سے اور وہ ہے ایپل انٹیلی جنس۔

ایپل انٹیلی جنس تمام ایپل مصنوعات کے لیے سافٹ ویئر کی خصوصیات کا ایک نیا مجموعہ ہے جس کا اعلان جون میں کمپنی کی سالانہ ڈویلپرز کانفرنس میں کیا گیا تھا جہاں کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والے اوپن اے آئی کے ساتھ شراکت کا اعلان بھی کیا تھا۔واضح رہے کہ آج کی لانچنگ میں آئی فون 16 سیریز متعارف کرائے جانے کے حوالے سے کمپنی کا ابھی تک کوئی واضح موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button