ٹیکنالوجی

ای میل سروس میں اب اسمارٹ ریپلائز کے نئے فیچر کا اضافہ کیوں کیا گیا؟

گوگل کا کہنا تھا کہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ مستقبل قریب میں ای میل سروس میں اسمارٹ ریپلائیز کے فیچر سے لیس ہوگا۔

کیلیفورنیا(ٹیکنالوجی ڈیسک)ای میل سروس میں اب اسمارٹ ریپلائز کے نئے فیچر کا اضافہ کیوں کیا گیا؟خصوصی رپورٹ آگئی،رپورٹ کے مطابق گوگل نے کچھ عرصے قبل جی میل کے لیے جیمنائی سائیڈ پینل متعارف کرایا تھا۔اس وقت گوگل کا کہنا تھا کہ یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ مستقبل قریب میں ای میل سروس میں اسمارٹ ریپلائیز کے فیچر سے لیس ہوگا۔اب کمپنی کی جانب سے اس فیچر کو صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے جس سے ان کے لیے ای میلز کا جواب تحریر کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔خیال رہے کہ جی میل میں 2017 سے اسمارٹ ریپلائیز کا فیچر موجود ہے مگر اب تک یہ سروس کافی محدود تھی۔مگر جیمنائی پر مبنی اسمارٹ ریپلائیز کا فیچر ای میل کے مواد کو مدنظر رکھ کر تفصیلی جواب فراہم کرے گا۔
اگرچہ صارف اس جواب کو اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکے گا مگر اے آئی ٹیکنالوجی کی جانب سے کوشش کی جائے گی کہ ایسا جواب تحریر کیا جائے جو صارف کے ذہن کے مطابق ہو۔اس فیچر کے تحت متعدد ریسپانس آپشنز صارف کو دستیاب ہوں گے جن کے تفصیلی پریویو کو دیکھ کر آپ کسی ایک کو منتخب کرسکیں گے۔یہ فیچر جیمنائی بزنس، ایجوکیشن یا ایجوکیشن پریمئم کے صارفین کو دستیاب ہوگا۔یعنی فی الحال یہ فیچر جی میل کو مفت استعمال کرنے والوں کو دستیاب نہیں ہوگا مگر امکان ہے کہ مستقبل قریب میں یہ ان کے لیے بھی متعارف کرا دیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button