ٹیکنالوجی

اے آئی سے تیار کردہ مسلم ماڈل کیلئے خوبصورتی میں پہلا انعام

مراکشی ماڈل کا مقابلہ کمپیوٹر سے تیار کردہ دیگر 1,500 دیگر اے آئی خواتین سے تھا

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)کینزا لیلیٰ جو کہ اے آئی ٹیکنالوجی کی تیار کردہ مراکشی ماڈل ہیں ۔انہوںنے خوبصورتی میں فینویو ورلڈ اے آئی کریئٹر ایوارڈ جیت لیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینزا کو تیار کرنے والی اے آئی ٹیم نے اے آئی بیوٹی کے بین الاقوامی ادارے کا خوبصورت ترین اے آئی ماڈل ایوارڈ مع 13,000 ڈالرز کی انعامی رقم جیتی ہے۔

مراکشی ماڈل کا مقابلہ کمپیوٹر سے تیار کردہ دیگر 1,500 دیگر اے آئی خواتین سے تھا جس میں انہوں نے سب کو مات دے دی۔فینویو کے ججز نے بتایا کہ وہ اے آئی اسٹار کی حقیقت پسندانہ شباہت اور اس کی جاذب نظر شخصیت سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایوارڈ قبول کرتے ہوئے کینزا کے تخلیق کار نے کہا، مس AI جیتنا مجھے AI ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے میں اپنا کام جاری رکھنے کے لیے مزید حوصلہ افزائی کرتا ہے۔واضح رہے کہ دوسری پوزیشن لالینا نامی اے آئی ماڈل نے جیتی جس کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 93,000 ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button