بہت ہوگیا بھئی!اب ایپل 18اپڈیٹس ڈائون لوڈنگ کیلئے ریڈی
صارفین ٹیکسٹ کو میل اور نوٹس جیس ایپلی کیشنز میں دوبارہ لکھ، پروف ریڈ اور سمرائز کرسکیں گے
لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)ٹیک کمپنی ایپل کے آپریٹنگ سسٹم iOS 18 کا صارفین کو بے صبری سے انتظار تھا۔ انتظار کا یہ سلسلہ اب ختم ہوچکا ہے کیونکہ ایپل نے iOS 18 کا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ متعارف کرا دیا ہے جس کے بعد یہ اپڈیٹ ڈان لوڈنگ کے لیے بھی دستیاب ہے۔ایپل کا iOS 18 کا ایک انوکھا آپریٹنگ سسٹم ہے جس کی 3 بنیادی خصوصیات ہیں جن میں ایپل انٹیلیجنس، اے آئی ٹولز اور پرائیویسی فیچرز کی نئی انداز میں کسٹمائزیشن کی سہولت۔
اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں ایپل نے مصنوعی ذہانت کو اپنی نوعیت کے ایک ایسے منفرد طریقے سے شامل کیا ہے جس میں جنریٹو اے آئی ذاتی اختیارات کے ساتھ مل کر صارفین کو تحریر (ٹیکسٹ) بہتر بنانے، تصاویر تخلیق کرنے اور Siri کے ساتھ رابطے کے جدید طریقہ کار سے روشناس کرے گی۔ایپل کے iOS 18 کی بدولت صارفین ٹیکسٹ کو میل اور نوٹس جیس ایپلی کیشنز میں دوبارہ لکھ، پروف ریڈ اور سمرائز کرسکیں گے۔ جبکہ امیج پلے گرانڈ ایپ کی مدد سے صارفین پرومپٹس کے ذریعے اسکیچ یا اینیمیشن میں اپنی مرضی کے مطابق امیجز تخلیق کرسکیں گے۔
ایپل کے اس نئے اپڈیٹ کے بعد Siri اب پہلے زیادہ اسمارٹ اور باشعور ہوگیا ہے اور اب یہ فوٹو ایڈینگ اور فائلز کو مینیج کرنے کے کام کے علاوہ چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ مشکل سوالات دینے پر زور دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یاد رہے کہ ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم iOS 18 کو اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان رواں برس جون میں ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس کے دوران کیا تھا۔ ایپل کمپنی کے مطابق، نیا آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 18 آئی فون کو پہلے سے زیادہ ذاتی، قابل، اور ذہین بناتا ہے، اس آپریٹنگ سسٹم کے بیٹا ورژن میں حسب ضرورت تمام نئے آپشنز، فوٹوز کا اب تک کا سب سے بڑا ری ڈیزائن، منسلک رہنے کے لیے طاقتور اپ ڈیٹس، اور ایپل انٹیلججنس سمیت پرسنل انٹیلیجنس سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔
ایپل نے 9 ستمبر کو آئی فون، ایئر پوڈز اور ایپل واچ کے نئے ورژنز متعارف کرائے تھے۔ ایپل کی جانب سے متعارف کرائے گئے آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس کے ڈسپلے پہلے سے زیادہ بڑے ہیں۔ آئی فون کے نئے پرو ماڈلز میں A 18 پرو چپ، سیکنڈ جنریشن 3 نینومیٹر ٹرانسسٹرز اور 16 کور نیورل انجن بھی موجود ہے جو جنریٹو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ورک لوڈ کو ہینڈل کرے گا اور سسٹم میموری میں 17 فیصد اضافے میں معاون ثابت ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ انجن A 18 سے بھی زیادہ تیزررفتار ہے۔