ٹیکنالوجی
دنیا کا سب سے مہنگا فون کونسا ہے اور اس کی قیمت کیا ہے؟
دنیا کا سب سے مہنگا فون فالکن سپرنووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے جس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر ہے، یہ بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی کی اہلیہ کے پاس ہے
نئی دہلی(مانیٹر نگ ڈیسک )موبائل فون اور خاص طور پر اسمارٹ فونز ہماری زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ہر فرد کی کوشش ہوتی ہے کہ اس کے پاس سب سے اچھا اور مہنگا موبائل ہو۔ اگر ہم دنیا کے سب سے مہنگے فون کے بارے میں بات کریں تو وہ فالکن سپرنووا آئی فون 6 پنک ڈائمنڈ ہے جس کی قیمت 48.5 ملین ڈالر ہے۔یہ 24 قیراط سونے سے بنا ہے اور اس کی پشت پر ایک بڑا گلابی ہیرا ہے۔ ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کے پاس یہ فون ہے۔