ٹیکنالوجی

سائبر سکیورٹی خدشات، ایف بی آئی نے آئی فون اور اینڈ رائیڈ صارفین کو خبردار کر دیا

امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے سائبر سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے آئی فون اور اینڈرائیڈ صارفین کو ڈیوائسز سے میسیجز بھیجنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے

امریکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سائبر سکیورٹی خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی ایجنسی ایف بی آئی نے آئی فون اور اینڈ رائیڈ صارفین کو خبردار کر دیا ہے مگر کیوں؟ تفصیل سامنے آگئی ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق امریکی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف بی آئی نے سائبر خدشات کو بھانپتے ہوئے امریکیوں کو انتباہ جاری کیا ہے۔ ایف بی آئی کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین روایتی ٹیکسٹنگ کے بجائے انکرپٹڈ میسیجنگ ایپس مثلا واٹس ایپ، سگنل یا فیس بک میسینجر کا استعمال کریں، خاص طور پر جب مختلف پلیٹ فارمز مثلا آئی فون سے اینڈرائیڈ کے درمیان ٹیکسنگ ہورہی ہو۔

ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ سے اینڈرائیڈ یا آئی فون سے آئی فون پر میسیجنگ محفوظ ہے لیکن ان دونوں ڈیوائسز کی ایک دوسرے کو بھیجی جانیوالی ٹیکسٹنگ محفوظ نہیں، ایسے میسیجز مکمل اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن سے محروم ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ میسیج ہیکرز کا آسان ہدف بن جاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی کی یہ وارننگ سالٹ ٹائفون ہیکرز کے حملوں کے بڑھتے خدشات کے بعد سامنے آئی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button