ٹیکنالوجی

سینہ چیرا’نہ مریض کوتکلیف’روبوٹک دل کی پیوند کاری حیران کن

سعودی عرب میں دنیا کا پہلا کامیاب روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کرنے سے پہلے سات بار ریہرسل کی گئی

لاہور(شوبزڈیسک)سعودی عرب میں آخری اسٹیج کے ہارٹ فیلیئر میں مبتلا 16سالہ نوجوان میں کامیابی کے ساتھ دنیا پہلا روبوٹک ہارٹ ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دارالحکومت ریاض میں قائم کنگ فیصل اسپیشلسٹ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سینٹر میں حاصل ہونے والی یہ عالمی کامیابی ٹرانسپلانٹ کے عمل سے جڑے متعدد طبی پیچیدگیوں کو دور کرنے کے بعد حاصل ہوئی ہے۔اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے والا ٹرانسپلانٹ دل کے مشہور سعودی سرجن ڈاکٹر فیرس خلیل کی رہنمائی میں ماہرین کی ٹیم نے ہفتوں کی کڑی تیاری کے بعد انجام دیا۔

اس عمل کی شروعات تفصیلی منصوبہ بندی سے ہوئی جس کا مقصد درستی کو یقینی اور ممکنہ خطرات کو کم کیا جانا تھا۔ بعد ازاں ٹیم نے ایک خاص طریقے سے مریض کے دل تک رسائی حاصل کی اور سینہ چِیرے بغیر ٹرانسپلانٹ انجام دیا۔اس طریقہ کار کو موثر انداز میں انجام دینے کے لیے ٹیم نے مریض کے ٹرانسپلانٹ سے پہلے تین دن تک سات بار ورچوئل سرجری انجام دی۔

اسپتال کی میڈیکل کمیٹی اور مریض کے خاندان کی جانب سے منظوری ملنے کے بعد ڈاکٹر فیرس خلیل نے ایک ٹیم کا انتخاب کیا اور سرجری سے قبل آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جس میں ہر ممبر کے کردار کا تعین کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button