ٹیکنالوجی
صارفین کوواٹس ایپ پروائس نوٹ،تصاویر،ڈاکیومنٹ بھیجنےمیں خلل کا سامنا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا مؤقف سامنےآگیا۔ ملک میں تھری اورفورجی استعمال کرنےوالے صارفین کوواٹس ایپ کےاستعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

اسلام آباد(ٹیکنالوجی ڈیسک)صارفین کوواٹس ایپ پروائس نوٹ،تصاویر،ڈاکیومنٹ بھیجنےمیں خلل کا سامنا ہے، اس معاملےپرپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا مؤقف سامنےآگیا۔ ملک میں تھری اورفورجی استعمال کرنےوالے صارفین کوواٹس ایپ کےاستعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، گزشتہ روزسےملک بھرمیں صارفین کو واٹس ایپ کےاستعمال میں مشکلات درپیش ہیں۔ اس حوالےسےپی ٹی اے کا کہنا ہےکہ ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کےنوٹس میں لانےپرمعاملہ چیک کررہےہیں۔