ٹیکنالوجی

صرف تین سال’سائبر کرائم کی چار لاکھ سے زائد شکایات

چھان بین کے بعد 2لاکھ 46 ہزار شکایات کی تصدیق' 48 ہزارشکایات پر انکوائریاں

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک) حکومت نے گذشتہ تین سال کے دوران ملک بھر میں سائبر کرائم کی پونے چار لاکھ سے زائد شکایات موصول ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان میں گزشتہ تین سال کی کارکردگی پیش کردی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزرات داخلہ کے ترجمان نے سائبر کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ تین سال کے دوران سائبر کرائم کی 3لاکھ 86ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن کی چھان بین کے بعد 2لاکھ 46 ہزار شکایات کی تصدیق ہوئی جبکہ 48 ہزارشکایات پر انکوائریاں کی گئیں، جس کے بعد4 ہزار سے زائد ملزمان کیخلاف مقدمات درج کیے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ گزشتہ تین سال میں سائبر کرائم کرنے والے 178افراد کو سزائیں دی گئیں ہیں، سائبرکرائمز پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کررہے ہیں، سائبر کے حوالے شکایات درج کرنے کے لیے باقاعدہ ایک شعبہ قائم ہے جو شکایت درج ہونے کے بعد چھان بین کرتاہے، جس کے بعد قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button