ٹیکنالوجی

مارک زکربرگ کا اہلیہ سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار

بیوی کا مجسمہ بناتے ہوئے قدیم رومن روایات کو زندہ کر رہا ہوں:برگ

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا کے بانی نے اہلیہ کی محبت میں اپنے گھر کے بیک یارڈ میں اہلیہ پرسکیلا چن کا ایک خوبصورت مجسمہ تعمیر کروا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی میری محبت ہے۔

انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کیپشن لکھا اپنی بیوی کا مجسمہ بناتے ہوئے قدیم رومن روایات کو زندہ کر رہا ہوں۔مجسمے کے سامنے فیس بک کی سرپرست کمپنی میٹا کے بانی کی اہلیہ کو چائے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنی اہلیہ کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کرنے پر بہت سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button