واٹس ایپ نے صارفین کیلئے حیران کر دینے والا فیچر متعارف کروا دیا
اس فیچر سے صارفین مختلف چیٹ فلٹرز یا لسٹس بنا کر ان میں اپنی پسند کے افراد یا گروپس کو شامل کرسکیں گے' اس سے اہم افراد یا گروپس کو تلاش کرنا اور ان سے چیٹ کرنا آسان ہو جائیگا
برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ نے صارفین کیلئے حیران کر دینے والا فیچر متعارف کروا دیا ‘ واٹس ایپ میں ایک ایسے دلچسپ اور کارآمد فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جو آپ کی زندگی آسان بنائے گا۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ نے واٹس ایپ میں کاسٹیوم لسٹس کا فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف چیٹ فلٹرز یا لسٹس بنا کر ان میں اپنی پسند کے افراد یا گروپس کو شامل کرسکیں گے۔ ایسا کرنے سے ان کے لیے اہم افراد یا گروپس کو تلاش کرنا اور ان سے چیٹ کرنا آسان ہو جائے گا۔
خیال رہے کہ ابھی واٹس ایپ میں آل، ان ریڈ (unread)، فیورٹس اور گروپس کے نام سے 4 چیٹ فلٹرز صارفین کو دستیاب ہیں مگر اس نئے فیچر سے صارفین گھر والوں، دفتری ساتھیوں، دوستوں یا دیگر کے لیے الگ الگ لسٹیں تیار کرسکیں گے۔ جب آپ ایک لسٹ تیار کرلیں گے تو واٹس ایپ کی جانب سے خودکار طور پر اس لسٹ کے لیے ایک فلٹر چیٹ اسکرین کے اوپر تیار کیا جائے گا، جس کا نام آپ کی تیار کردہ لسٹ پر ہوگا تاکہ اسے آسانی سے تلاش کرسکیں۔ جب آپ کسی کاسٹیوم فلٹر پر کلک کریں گے تو واٹس ایپ چیٹ ونڈو میں صرف وہ چیٹس نظر آئیں گی جو اس فلٹر میں شامل کی جائیں گی۔
کمپنی کے مطابق اس فیچر کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں میں ہر ایک کو دستیاب ہوگا۔اب کاسٹیوم لسٹ کا نام رکھیں اور پلس آئیکون پر کلک کرکے لوگوں یا گروپس کو ایڈ کریں۔ جب آپ کا کام مکمل ہو جائے تو create لسٹ بٹن پر کلک کریں، جس کے بعد آپ کی تیار کردہ لسٹ واٹس ایپ کے فلٹرز کے ساتھ نظر آنے لگے گی۔ کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کاسٹیوم لسٹس سے آپ کو ان چیٹس پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد ملے گی جو آپ کی نظر میں سب سے زیادہ اہم ہیں۔ اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کے لیے چیٹ ٹیب کے اوپر فلٹرز کے برابر میں موجود پلس آئیکون پر کلک کریں، پھر لسٹس اور اس کے بعد نیو لسٹ کا انتخاب کریں۔