واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا
متعارف کروائے گئے اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر میں میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر کو ایڈٹ اور تبدیل کرسکیں گے
برطانیہ (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا اور حیران کن فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین چونک کر رہ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق میٹا کمپنی کی جانب سے اس اے آئی اسسٹنٹ کو مزید بہتر بنایا گیا ہے۔ صارفین اب وائس کمانڈ کے ذریعے بھی میٹا اے آئی کو استعمال کرسکیں گے۔ میٹا کنکٹ کانفرنس کے ذریعے کمپنی نے بتایا کہ مختلف معروف شخصیات جیسے جان سینا کی آواز کی نقل کرتے ہوئے یہ اے آئی اسسٹنٹ آپ سے چیٹ کرے گا۔ متعارف کروائے گئے اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میسنجر میں میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر کو ایڈٹ اور تبدیل کرسکیں گے۔ اسی طرح میٹا اے آئی کے ذریعے تصاویر سے چیزوں کو ہٹا یا ایڈ کرسکیں گے۔نئے فیچرز کے لیے کمپنی کی جانب سے میٹا اے آئی کو لاما 3.2 ماڈل سے اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔میٹا اے آئی میں یہ نئی تبدیلیاں آنے والے ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔