واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کیلئے ایسا فیچر متعارف کروا دیا کہ صارفین دنگ رہ گئے
ابھی واٹس ایپ میں کسی گروپ چیٹ کو اوپن کیا جائے تو اس پر اوپر مختلف تفصیلات موجود ہوتی ہیں جیسے کون ٹائپنگ کر رہا ہے: Wabetainfoکی ایک رپورٹ میں انکشاف
برطانیہ( مانیٹرنگ ڈیسک) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں مسلسل نئے فیچر کے اضافہ کے بعد سوشل میڈیا ایپ نے گروپ چیٹس کیلئے ایسا فیچر متعارف کروا دیا کہ صارفین دنگ رہ گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق Wabetainfoکی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) وریژن میں ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ کسی گروپ چیٹ میں کتنے افراد ابھی آن لائن ہیں۔ ابھی واٹس ایپ میں کسی گروپ چیٹ کو اوپن کیا جائے تو اس پر اوپر مختلف تفصیلات موجود ہوتی ہیں جیسے کون ٹائپنگ کر رہا ہے مگر اس نئی اپ ڈیٹ کے بعد ایکٹیویٹی سمری کو آن لائن کانٹر سے بدل دیا جائے گا۔ اس آن لائن کاؤنٹر سے صارف کو معلوم ہوگا کہ اس کے ساتھ ساتھ کتنے افراد گروپ چیٹ میں آن لائن ہیں۔