ٹک ٹاک کمپنی نے اپنے صارفین پر حیران کن پابندی لگا کر سب کو چونکا کر رکھ دیا
کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روکا جائے گا
امریکا ( مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کمپنی نے اپنے صارفین پر حیران کن پابندی لگا کر سب کو چونکا کر رکھ دیا جس کے بعد ٹک ٹاکر پریشان ہو گئے ہیں۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک نے بیوٹی فلٹرز کے استعمال کے حوالے سے عمر کی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق آنے والے ہفتوں میں 18 سال سے کم عمر صارفین کو شخصیت بدل دینے والے ایفیکٹس کے استعمال سے روکا جائے گا۔ بیان میں بتایا گیا کہ عمر پر پابندی کا اطلاق ایسے فلٹرز پر نہیں ہوگا جن کو تفریحی مقاصد کے لیے تیار کیا ہوگا۔ اس تبدیلی کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو ذہنی صحت کے مسائل سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے ایسی مشین لرننگ ٹیکنالوجیز کی جانچ پڑتال بھی کی جا رہی ہے جو 13 سال سے کم عمر بچوں کے اکانٹس کو شناخت کرنے میں مدد فراہم کرسکیں۔ ٹک ٹاک نے اس تبدیلی کا اعلان یورپین سیفٹی فارم پر کیا، تو ابھی واضح نہیں کہ ایسا دنیا بھر میں کیا جا رہا ہے یا یورپ میں ہی ایسا ہوگا۔