ٹیکنالوجی

ٹیلی کام اتھارٹی نےملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے

پی ٹی اے نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کےلیے کیا گیا ہے۔ 

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی اے نے ملک میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے ہیں اور یہ فیصلہ وی پی این کی وائٹ لسٹنگ کےلیے کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کا بتانا ہےکہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سکیورٹی رسک ہیں، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی وی پی این سے حساس ڈیٹا تک رسائی ہوسکتی ہے جب کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این سے غیرقانونی مواد تک رسائی بھی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی اے نے 2010 میں وی پی این کی رجسٹریشن کا آغاز کیا اور اب تک 20 ہزار 500 کے لگ بھگ وی پی این رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں جب کہ 1422 سے زائد کمپنیاں اب تک وی پی این رجسٹرڈ کراچکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button