ٹیکنالوجی

پاکستانیوں کی 2کروڑ ویڈیوز نے ٹک ٹاک کو کیا تکلیف دی ؟

''کمنٹ سیفٹی ٹولز''نے پہلی بار کروڑوں تبصروں کو ڈیلیٹ اور فلٹر کر دیا

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ‘ٹک ٹاک’ نے 2024کے پہلے 3ماہ کے دوران پاکستانی صارفین کی 2کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں۔کمپنی کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹک ٹاک پر روزانہ کروڑوں ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی ہیں جن کے مواد کی جانچ پڑتال کمیونٹی گائیڈ لائنز کے اصولوں کے تحت ہوتی ہے۔اسی حوالے سے ٹک ٹاک نے 2024 کی پہلی سہ ماہی کے لیے کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران دنیا بھر میں 16کروڑ 69لاکھ 97ہزار 307ویڈیوز ڈیلیٹ کیں جن میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔یہ تعداد اس عرصے میں ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جانے والی مجموعی ویڈیوز کے 0.9 فیصد کے برابر ہے۔ٹک ٹاک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران پاکستان سے اپ لوڈ کی جانے والی 2کروڑ 2 لاکھ 7 ہزار سے زائد ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کردی گئیں۔اس سہ ماہی کے دوران ٹک ٹاک نے پہلی بار ‘کمنٹ سیفٹی ٹولز’ استعمال کرتے ہوئے 97کروڑ 64 لاکھ سے زائد تبصروں کو ڈیلیٹ اور فلٹر کیا۔

ٹک ٹاک نے 13سال سے کم عمر صارفین کے 2کروڑ 16 لاکھ 39 ہزار 414اکائونٹس بھی ڈیلیٹ کردیے۔کمپنی نے اسپام اکانٹس اور متعلقہ مواد کو بھی ٹارگٹ کیا اور خودکار طریقے سے اسپام اکانٹس کو آئندہ بننے سے روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button