ٹیکنالوجی

پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں مندی کا رجحان یا تیزی آئی؟ بڑی خبر سامنے آگئی

گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصد' ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 82 ،جیپوں ،پک اپ کی خریداری میں 60 اورموٹرسائیکلوں ،رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا

کراچی (کھوج نیوز) پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں مندی کا رجحان رہا یا تیزی آئی؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کے لئے ایک اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستانی آٹو انڈسٹری میں نمایاں بہتری ہوئی ہے جس سے سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 46.7 فیصدجبکہ ٹرک اور بسوں کی فروخت میں 82 فیصد بہتری دیکھی گئی،جیپوں اور پک اپ گاڑیوں کی خریداری میں 60 فیصد اورموٹرسائیکلوں اور رکشوں کی فروخت میں 23.4 فیصد اضافہ ہوا۔ آٹو انڈسٹری میں ترقی کی وجہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے شرح سود میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی،سود سے پاک فنانسنگ کی بدولت صارفین اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے شرح سود میں مزید کمی اور نئے ماڈلز سے آٹو سیلز میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button