ٹیکنالوجی

پاکستان کی سائبر سکیورٹی’ ٹیلی کام آپریٹرز کا آڈٹ شروع

سائبر سکیورٹی فریم ورک کے تحت جائزہ لیا جائیگا فائروال لگی ہے یا نہیں

لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)پی ٹی اے کی ہدایت پر ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ شروع ہوگیا ہے۔ عالمی معیار کی کمپنیوں سے کرائے جانے والے سائبر سیکیورٹی آڈٹ کا حتمی جائزہ پی ٹی اے لے گا۔ ٹیلی کام آپریٹرز کی سائبر سیکیورٹی کا تمام تکنیکی پہلوں سے جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے پی ٹی اے کے سائبر سیکیورٹی فریم ورک پر عملدرآمد کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر سیکیورٹی فریم ورک کے تحت یہ جائزہ بھی لیا جائے گا کہ فائروال لگی ہے یا نہیں۔ ٹیلی کام آپریٹرز کے سٹاف کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی۔ ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ٹیلی کام آپریٹرز کا سائبر سیکیورٹی آڈٹ مکمل ہونے کے بعد پی ٹی اے اس پر اپنی فائینڈنگ دے گا۔

پی ٹی اے ذرائع کے مطابق ٹیلی کام آپریٹرز کے اسٹاف کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی دیکھی جائے گی۔ ٹیلی کام آپریٹرز سے صارفین کا ڈیٹا لیک نہ ہونے کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button