ٹیکنالوجی
پرانے کمپیوٹر اور موبائل فون اب سونا اگلیں گے’حیران کن تحقیق
ایک پائونڈ کے وزن کے برابر سونا نکالنے کیلئے تقریبا 600 موبائل فون درکار ہوں گے
لاہور(ٹیکنالوجی ڈیسک)برطانیہ کے سکے بنانے والی کمپنی رائل منٹ پرانے کمپیوٹر اور فونز سے سونا نکال کر زیورات اور دیگر اشیا بنائے گی۔یہ فیسلیٹی قیمتی دھات کے پائیدار ذریعے کی فراہمی کے ساتھ کان کنی پر انحصار میں کمی لائے گی۔رائل منٹ کی جانب سے پرانے لیپ ٹاپ اور ٹی وی جیسے برقی کچرے سے حاصل ہونے والے 4000 ٹن پرنٹڈ سرکٹ بورڈ (پی سی بیز)کو پروسیس کی جائے گا۔منٹ کی 886 کلیکشن کی اندازا 7.5 گرام وزنی انگوٹھی (ایک پائونڈ کے وزن کے برابر)بنانے کے لیے تقریبا 600 موبائل فون درکار ہوں گے ۔
4000 ٹن سرکٹ بورڈز سے نصف ٹن سونا، 1000 ٹن تانبا، 2.5 ٹن چاندی اور 50 سے 60 کلو کے درمیان پلیڈیئم حاصل ہوگا۔اوسطا ایک ٹن سرکٹ بورڈز سے 9 ہزار برطانوی پانڈز مالیت کا 165 سونا حاصل ہوگا۔